10 جنوری 2011 - 20:30

ایران - عراق فرینڈشپ سوسائٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات اس سے کہیں زیادہ گہرے اور پائيدار ہیں جو دونوں قوموں کے دشمنوں کے پروپگينڈوں سے خراب ہوسکیں۔

ابنا: حشمت اللہ فلاحت پیشہ نے عراقی پارلمنٹ کے ایک گروپ سے ملاقات میں کہا کہ دونوں قوموں کے رشتے دیرینہ ہيں اور ان کے درمیاں بے شمار اشتراکات پائے جاتے ہیں۔یاد رہے کہ العرقیہ الائنس کے اراکین پارلیمنٹ کا گروپ ایران کے دورے پر ہے۔ حشمت اللہ فلاحت پیشہ نے کہا کہ ایران و عراق کا استحکام ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے۔ فلاحت پیشہ نے کہا کہ عراق کی ارضی سالمیت کا تحفظ، قومی حاکمیت میں استحکام اور عراق سے جارحین کا انخلا جیسے امور عراق کے تعلق سے ایران کی خارجہ پالیسی میں ترجیح رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بیرونی ممالک ایران اور عراق میں تفرقہ ڈالنے اور اختلافات پھیلانے کے علاوہ اور کوئي پروگرام نہيں رکھتے۔ عراقی پارلیمانی وفد نے بھی کہا کہ ملت ایران اور عراق کی تقدیریں جڑی ہوئي ہيں اور دونوں ملکوں کو اہم شخصیتوں کا ایک گروہ بناکر دونوں ملکوں کے تعلقات میں فروغ لانے کی کوشش کرنی چاہیے۔عراق پارلمانی وفد نے امید ظاہر کی ہے کہ عراق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد سے بحرانوں سے نکل کر امن و استحکام کے راستے پر گامزن ہوجائے گا۔

۔۔۔۔۔

/110